پنجاب اسمبلی کے چکوال ضمنی چناؤ میں پاکستان مسلم لیگ نواز امیدوار کامیاب

چکوال: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مقرر کردہ ریٹرننگ افسر کے اعلانیہ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لیے پی پی 20-چکوال 1-ضمنی انتخاب پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے امیدوار حیدر سلطان نے جیت لیا۔
سلطان نے اپنے قریب ترین حریف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار طارق افضل کو 29,909ووٹ سے ہرایا ۔ حیدر کو75934اور طارق کو46025ووٹ ملے۔
تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار چودھری ناصر عباس 16576ووٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔پنجاب اسمبلی کی یہ سیٹ پی ایم ایل این کے ممبر اسمبلی لیاقت علی خان کے انتقال کرجانے کے باعث خالی ہوگئی تھی۔ووٹوں کی گنتی منگل کی صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ہوئی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml ns haider sultan wins pp 20 chakwal by poll in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply