پی ایم ایل این نے قومی اسمبلی ضمنی انتخاب میں لودھران سیٹ جیت لی

ملتان: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)نے اپنے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو سپریم کورٹ سے نااہل قرارد یے جانے ، ملک گیر پیمانے پر عوامی جلسوں سے خطاب کرنے میں مصروف رہنے کے باعث لودھران میں ہوئے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم نہ چلانے کے باوجود پی ایم ایل این نے قومی اسمبلی ضمنی انتخاب میں این اے 154سیٹ بھاری اکثریت سے پاکستان تحریک انصاف سے چھین لی۔
آخری خبریں ملنے تک پی ایم ایل این کے امیدوار سید اقبال شاہ نے 1لاکھ16ہزار 590ووٹ حاصل کرلیے تھے جبکہ ان کے قریبی حریف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین کو 91ہزار230ووٹ ملے تھے۔یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے اس وقت کے جنرل سکریٹری جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ سے بددیانتی میں نااہل قرار دیے جانے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Title: pml n wins lodhran seat in by poll upset | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply