پی ایم ایل این2020میں نئے انتخابات چاہتی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)رہنما احسن اقبال نے کہا کہ انکی پارٹی 2020میں نئے انتخابات چاہتی ہے او ر اسے اس وقت ملک کو درپیش سیاسی و اقتصادی چیلنجوں کا سامنا کرنے کا واحد راستہ بتایا۔

لاہور میںپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی ایم ایل این لیڈر نے تجویز پیش کی کہ آئندہ سال آزادانہ اور صاف ستھرے انتخابات کرانے کے لیے قومی مذاکرات کرائے جائیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کے بعد ملک میں آزادانہ اور صاف ستھرے انتخابات یقینی بنانے کے لیے بے جھول مکینزم استعمال کیا جائے۔

احسن نے کہا کہ پارٹی نے حکومت کے خلاف جاری تحریک کو استحکام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انوں نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے ذریعہ چلائی جارہی حکومت مخالف مہم کو فروغ دینے کے اقداما ت پر بھی غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہبر کمیٹی اپنے آئندہ اجلاس میںمستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کرے گی کیونکہ ہر پارٹی کا اپنا پلان بی اور پلان سی ہوتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n wants fresh elections in 2020 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.