نواز شریف کے لندن قیام میں توسیع،پناما گیٹ سرخیوں میں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پراجکٹ سرد خانہ میں

اسلام آباد: جہاں ایک طرف پناما گیٹ اور ہارٹ سرجری کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے لند ن قیام میں توسیع تنازع میڈیا میں شہ سرخیوں میں ہے وہیں دوسری جانب چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی)پس پشت ڈالی جارہی ہے۔یہ سی پی ای سی پراجکٹ فوجی و غیر فوجی قیادت کے درمیان کشیدگی کا نیا سبب بن رہا ہے۔
*:میں حزب اختلاف کو جواب دینے کا پابند نہیں ہوں:وزیر اعظم نواز شریف
سیکورٹی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ چین کی تجویز ہے کہ حکومت پراجکٹ پربحسن و خوبی عمل آوری یقینی بنانے کے لیے فوج کو باقاعدہ اس منصوبہ میں شامل کرے۔کیونکہ چین پراجکٹ کی انتظامیہ خاص طور پر کئی وزارتوں کی، جو غیر ضروری تاخیر کا باعث بن رہی ہیں، شمولیت پر ناخوش ہے۔
وہ چاہتا ہے کہ خاص طور پر ایک وزارت تشکیل دی جائے جو صرف سی پی ای سی کے معاملات دیکھے۔لیکن حکومت چین کے اس موقف سے متفق نہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n unwilling to share cpec control in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply