ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے نواز کا نام حذف کرانے کے لیے پی ایم ایل این کا عدالت سے رجوع

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ سے حذف کرانے کی درخواست کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے تمام معلومات رکھنے والے افراد نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایم ایل این کے رہبر اعلیٰ شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر عدالت سے کوئی راحت نہ ملی تو وہ علاج کے لیے یو کے نہیں جائیں گے۔

ایک ذریعہ نے جیو ٹی وی کو بتایا کہ نواز شریف نے اپنے اس فیصلہ سے گھر والوں کو مطلع کر دیا ہے۔

بدھ کے روز حکومت سابق وزیر اعظم کو خصوصی نگہداشت کے لیے اس شرط پر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے پر رضامند ہو گئی تھی کہ نواز شریف اگر 7ارب روپے کے ضمانتی بونڈز جمع کرادیں تو چار ہفتہ کے لیے ملک چھوڑکر جا سکتے ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم نواز شریف کی بگڑتی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے چار ہفتہ کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن یہ اجازت ایک بار ہی ملے گی۔لیکن پی ایم ایل این نے حکومت کی مشروط پیش کش مسترد کردی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n to move court over nawazs removal from ecl in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.