پی ایم ایل این آزادی مارچ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے سے پہلے مولانا فضل کونواز شریف کا پیغام پہنچائے گی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے سنیچر کے روز اعلان کیا کہ جمیعت علمائے پاکستان (جے یو آئی ایف)کے حکومت مخالف احتجاجی آزادی مارچ میں اپنے پروگرام کو حتمی شکل دینے سے قبل پارٹی اپنے اس پیغام کو عام کردے گی جو سابق وزیر اعظم و پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف نے جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو لکھے اپنے مکتوب میں دیا ہے۔

اس بات کا اعلان پی ایم ایل این کے سینیئر لیڈر احسن اقبال نے جے ای آئی ایف کے 31اکتوبر کے مجوزہ آزادی مارچ پی ایم ایل این کی شرکت کے حوالے سے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد و پی ایم ایل این کے سربراہ میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں پارٹی کی سینیئر قیادت کے اجلاس کے بعد رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

اقبال نے کہا کہ اجلاس کے دوران شہباز نے پارٹی کے ابدی قائد نواز کی جانب سے ان کو لکھے گئے مکتوب کا متن پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہاکہ مکتوب میں نواز نے پی ایم ایل اینکے لیے ایک مکمل راہ عمل پیش کیا ہے اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ پارٹی جے یو آئی ایف کے سربراہ کو اس ضمن میں اعتماد میں لے۔

اقبال نے کہا کہ اس مقصد کے لیے پارٹی کا ایک سینیئر وفد فوری طور پر نواز شریف کا مکتوب لے کر مولانا فضل الرحمٰن سے ملے گا تاکہ ہم اس آزادی مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دے سکیں۔احسن نے کہا کہ نواز اس نام نہاد آزادی مارچ کے اغراض و مقاصد سے متفق ہیں اور ملک کی ڈوبتی معیشت کو ، جسے تباہ کرنے کا وہ پی ٹی آئی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں،سنبھالنے میں پی ایم ایل این کی جانب سے ا ہم رول ادا کرنے پر زور دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n to convey nawazs message to fazl before finalising strategy for anti govt march in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.