3میگا یونٹ پلیٹیٹ منتقلی کے باوجود نواز شریف کی حالت تشویشناک،زرداری بھی اسپتال میں داخل

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بغرض علاج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پیمس) منتقل کر دیا گیاجبکہ لاہور سروسز اسپتال منتقل کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی سابق وزیر اعظم کے خون میں3میگا یونٹ پلیٹیٹ منتقلی کے باوجود ان کی حالت میں کوئی بہتری واقع نہیں ہوئی اور اب بھی ان کی حالت تشویشناک ہے۔

حالانکہ جس وقت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے جسم میں پلیٹیٹ کی تعداد محض2ہزار رہ گئی تھی جو تین میگا واٹ منتقل کرنے کے بعد 20ہزار تک تو پہنچ گئی لیکن ابھی انہیں خطے کی حالت سے باہر قرار نہیں دیا جا سکتا۔

منگل کے روز طبی معائنہ کے بعد نواز شریف کے پلیٹیٹ 16ہزار سے گھٹ کر محض2000رہ گئے تھے ۔جس کے باعث ان کی جان کو خطرہ لا حق ہو گیا تھا۔ ان کی طبی جانچ کرتے ہی میڈیکل بورڈ کے اراکین نے انہیں تین میگا واٹ پلیٹیٹ منتقل کیے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیلوں میں قید دو بڑی اپوزیشن پارٹیوں کی سربراہان جیل میں ضروری ادویات و طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے رہے تھے لیکن حکام کے کان پر جون تک نہیں رینگی جس کے باعث دونون کی حالت غیر ہو نے لگی اور انہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کرنا پڑا۔

حکومتی طبی بورڈ نے بھی نواز شریف کی بگڑتی حالت کی تصدیق کر دی۔پیمس کے میڈیا کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر وسیم خواجہ نے بتایا کہ مریض (مسٹر زرداری) کو امراض قلب کے وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔

ان کے ای سی جی اور خون کی جانچ سمیت کئی ٹسٹ کیے گئے اور اب مریض کی حالت بہتر ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔تاہم کچھ اور ٹسٹ کیے جانے ہیں اسلیے مسٹر زرداری کو کچھ دن اور اسپتال میں رکھا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n raises alarm as platelets transfused into ex pm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.