پی پی پی لیڈر کے قتل کے الزام میں مسلم لیگ نواز کا ایم این اے شوکت کے خلاف معاملہ درج

لاہور : پولس نے لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے لیڈر بابر سہیل بٹ کے قتل کے الزام میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ کے خلاف معاملہ درج کر لیا۔ اس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو نے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت پر الزام لگایاکہ اس نے پورے پنجاب میں پی پی پی کارکنوں کے خلاف دہشت گرد گروپوں کو لگا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ بابر بٹ کو اتوار کو رات دیر گئے تینبندوق برداروں نے منواون میں واقع ان کی رہائش گاہ میں گھس کر ہلاک کر دیا تھا۔ ان کے بھائی قیصر بٹ کے مطابق بابر بلاول زردار ی سےملاقات کرنے کے لیے اپنے ڈرائنگ روم میں دو دیگر کے ساتھ ایک پروگرام کو قطعی شکل دینے پر تبادلہ خیال کر رہے تھے کہ عاطف عرف عاطی بٹ ، عرفان جٹ اور عارف جٹ اندر گھس آئے اور بابر پر اندھادھند گولیاں چلادیں۔قیصر نے مزید کہا کہ بابر پر اس سے پہلے بھی چار بار قاتلانہ حملے کیے جا چکے تھے۔
قیصر نے مزید کہا کہ ان ملزموں سے جنہوں نے ان کے والد کو قتل کیا تھا پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔ یہ ہمیں دھمکاتے رہتے تھے کہ اگر ہم نے مقدمہ واپس نہ لیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔قیصر نے کہا کہ مشتبہ افراد نے پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی شوکت بٹ، شفقت علی عرف باگا بٹ اور صابی نور بٹ کی ایماءپر انکے بھائی کو ہلاک کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n mna booked for ppp mans murder in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply