حکومت جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف قانونی جنگ لڑے گی:مسلم لیگ نون کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صدارت میں ہوئے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ حکومت پنامہ دستاویزات افشا مقدمہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کو چیلنج کرے گی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں وزیراعظم کو جے آئی ٹی رپورٹ کے متعلق تمام قانونی پہلووں پر بریفنگ دینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔
اجلاس میں موجود وزراءاور پی ایم ایل این کے نمائندوں نے پارٹی قیادت میں بھرپور اعتماد کا اعادہ کیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف حکومت بھرپور طریقے سے قانونی جنگ لڑے گی اور شریف خاندان کا قانونی طور پر دفاع کیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحاق ڈار، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے علاوہ قانونی اور آئینی ماہرین نے شرکت کی ہے۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں شریف خاندان کے اثاثے آمدن سے زیادہ قرار دئے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کے وفاقی وزرا نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n meeting presided over by pm decides to challenge jit report in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply