اگر پی اے سی چیرمین شپ نہ ملی توپاکستان مسلم لیگ نواز تما م پارلیمانی کمیٹیوں سے باہر ہوسکتی ہے

اسلام آباد: معتبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق اصل حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) اس بات پر نہایت سنجیدگی سے غور کر ہی ہے کہ اگر حکومت نے زبردست اختیارات کی مالک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی ) کی چیرمین شپ کی پیش کش نہ کی تو وہ انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے تمام پارلیمانی کمیٹیوں سے باہر ہو جائے۔

پی ایم ایل این کے اندرونی ذرائع نے باتای کہ حالیہ اجلاس میںپارٹی لیڈروں نے پی اے سی چیرمین شپ پر حزب اختلاف کے حق سے چشم پوشی کرنے کے حکومت کے ممکنہ اقدام کے خلاف اپنا احتجاج ظاہر کرنے کے مختلف متبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ایک متبادل یہ بھی سامنے لایا گیا کہ تمام کمیٹیوں سے نام ہی کیوں نہ واپس لے لیے جائیں۔

پی ایم ایل این کے ایک سینیئر رکن نے کہا کہ پارٹی تمام کمیٹیوں سے نام واپس لینے کی حد تک بھی جاسکتی ہے اور اس پر پارٹی کے اندر تبادلہ خیال بھی ہو رہا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک اس ضمن میں کوئی حتمی فیصلہ نہیںکیاہے کیونکہ وہ حکمراں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے باقاعدہ جواب موصول ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n may quit all committees if denied pac chairmanship in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment