اعتزاز احسان نواز شریف سے معافی مانگ لیں تو صدر کے عہدے کے لیے پارٹی ان کی حمایت کرے گی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی صدرپاکستان کے عہدے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار اعتزاز حسین کی حمایت کرنے پر غور کر نے تیار ہے بشرطیکہ اعتزاز احسان اڈیالہ جیل جا کر میاں محمد نواز شریف سے اپنے بیان کی معافی مانگ لیں۔

رشید نے، جنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ احسان کس بیان پر معافی مانگیں،اڈیالہ جیل کے باہر جہاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز قید کی سزا بھگت رہے ہیں،میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ کہا۔

یہ معلوم کیے جانے پر کہ کیا پارٹی پی پی پی کے امیدوار کی حمایت کرے گی رشید نے کہا کہ ان کی پارٹی اس معاملہ پر حزب اختلاف کی دیگر پارٹیوں سے با مشاورت کر رہی ہے اور چاہتی ہے کہ ایک متفقہ امیدوار میدان میں اتارا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n may consider aitzaz ahsan for president if he apologises to nawaz sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply