نواز شریف ہی پارٹی سربراہ برقرار رہیں گے:شہباز اور عباسی کا بیان

لندن: پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہاں پاکستان مسلم لیگ نواز کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے بعد ان افواہوں کی تردید کی کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کی جگہ پارٹی سربراہ بنائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ عباسی اور شریف اپنے خلاف قومی احتساب بیورو کے ریفرنسز کے تعلق سے 3نومبر کو احتسابی عدالت میں پیش ہوں گے۔اپنی پاکستان عروانگی سے قبل عباسی اور اپنے بھائی شہباز و دیگر پارٹی عہدیداروں سے لندن میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی میں تقسیم کی افواہیں غلط ہیں، پارٹی میں نہ کوئی تقسیم ہوگی اور نہ مائنس نواز فارمولہ پیش کیا گیا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے مدت پوری کرنے کا موقعہ نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا: اگر منصفانہ مقدمہ چلایا جاتاتو پانامہ کی بجائے اقامہ کے موضوع پر نااہل نہ کیا جاتا۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی تقسیم ہونے کی افواہیں ہمارے مخالفین کا ایک حربہ ہے۔ ان افواہوں کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ میں 2 نومبر کو پاکستان پہنچوں گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صحافیوں کو بتایا کہ نواز شریف ہی پارٹی کے صدر اور سربراہ ہیں، تمام معاملات ان کی مشاورت سے ہی طے پائے جائیں گے۔
لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ کے اس اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر مالیات اسحاق ڈار، شہباز شریف، حسن نوازاور حسین نواز نے شرکت کی ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n london meet pakistan pm says nawaz sharif not stepping down as party chief in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply