پی ایم ایل این رہنماؤں نے نواز اور مریم سے اڈیالہ جیل جا کر ملاقات کی

راولپنڈی :پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے سینیئر لیڈروں اور شریف خاندان کے افرادنے گذشتہ روز اڈیالہ جیل جا کر سابق وزیر اعظم میں محمد نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈکیپٹن صفدر علی سے ملاقات کی۔

جیل حکام نے نواز، مریم اور صفدر سے ملاقات کرنے والوں کے لیے جمعرات کا دن مقرر کیا تھا ۔لیکن اس کے ساتھ یہ بھی شرط لگا دی گئی تھی کہ چار بجے بعد کسی کو ان تینوں سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی۔

ملاقاتیوں میں خواجہ آصف، طارق فاطمی، جاوید ہاشمی اور خرم دستگیر بھی شامل تھے۔ دیگر سینیئر لیڈروں میں پرویز رشید، دانیال عزیز اور رانا فضل بھی تھے۔واضح ہو کہ نواز مریم اور صفدر اپنی قید کی سزا راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کاٹ رہے ہیں۔نواز کو11سال کی اور مریم کو 8سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n leaders meet nawaz maryam in adiala jail in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply