پاکستان مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار نے عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی جوائن کر لی

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے ممبر قومی اسمبلی نے عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)میں مشلویت اختیار کر لی۔
رمیش کمار اقلیتی کوٹے سے پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی تھے۔رمیش نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان وفاقی دارالخلافہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔
رمیش نے کہاکہ پنامہ دستاویزات افشا معاملہ کے بعد سے پی ایم ایل این نے جو زبان استعمال کرنا شروع کی اس کے پیش نظر انہوں نے اس کا حصہ بن نے سے انکار کر کے پی ایم ایل این سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی چودھری نثار بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔رمیش نے کہا کہ جب پی ایم ایل این لیڈروں نے ان کی بات پر کان نہیں دھرا تو انہوں نے اپنے دل کی بات کہنے کے لیے اخبار میں کالم لکھنے شروع کر دیے۔

Title: pml n lawmaker ramesh kumar joins pti hopes nisar follows suit | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply