نوازشریف مسلم لیگ نون کے ”قائد تا حیات“ اور شہباز عبوری صدر منتخب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے نا اہل قرار دیے گئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ نون کا قائد تا حایت اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز نواز کو عبوری صدر منتخب کر لیا۔
لاہور میںشریف گھرانے کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ کے دوران نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئیٹ کر کے بتایا کہ پی ایم ایل این چیرمین راجہ ظفر الحق ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف نے نواز شریف کو زندگی بھر کے لیے قائد بنانے کی تجویز پیش کی تھی جسے سی ڈبلیو سی اجلاس میں اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔
وزیر اعظم نے بعدا ازاں کہا کہ یہ عوام کا فیصلہ ہے اور عوامی فیصلوں کو منسوخ یا کالعدم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ ہماری پارٹی کا فیصلہ ہے۔میٹنگ میں قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق، گورنر پنجاب رفیق راجوان،گورنرن سندھ محمد زبیر اور وزیر ریل سعد رفیق موجود تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n elects nawaz as quaid for life shahbaz as interim party president in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment