ہماری حکومت آئندہ انتخابات میں بھی بنے گی:وزیر اعظم عباسی

کہوٹہ:(ایجنسی)پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے گئے ہیں اور اگر کوئی وعدہ مکمل ہونے سے رہ گیا ہے تو وہ بھی پورا کردیا جائے گا۔
کہوٹہ میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے جو منصوبے پورے کیے وہ احسان نہیں کیا بلکہ یہ ان کا حق تھا، جسے عوام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
عباسی کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت سے پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی اور امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی ہماری حکومت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میرا گھر ہے اور یہاں کے لوگوں کی محبت میری زندگی کا اثاثہ ہے اور بطور وزیر اعظم پہلی بار اپنے حلقے میں آیا ہوں اور اس حلقے میں (ن) لیگ کی حکومت کی طرف سے کام کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کے عوام نے بہتر فیصلے کیے اس کے اثرات پہنچے اور جو منصوبے 50 سال سے شروع نہیں ہوئے تھے وہ ہماری حکومت نے پورے کیے اور ملکی معیشت کو مضبوط کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے نامساعد حالات کے باوجود کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ملکی معیشت کو مضبوط کیا ہے اور یہ سب اس حکومت کا فرض تھا۔بجلی و گیس کی کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں بجلی اور گیس کی قلت کو ختم کردیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کے عوام کے لیے ایک معیاری یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ساتھ ہی انہوں نے نوجوانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے کھیلوں کا اسٹیدیم بھی تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں موجود ہسپتال کو جدید طریقوں سے استوار کیا جائے گا جبکہ اسکولوں کو ہائر سیکینڈری اسکول کا درجہ دیا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n does politics of serving people says pm abbasi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply