بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کا وزیر اعظم سے ملاقات کرنے سے انکار

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے صوبائی وزیرا علیٰ نواب ثناءاللہ زہری کے حق میں راہ ہموار کرنے کی کوشش کرنے کوئٹہ گئے ہیں۔
حزب اختلاف کے قائد مولانا عبد الواسع نے کہا کہ ”ہم نے وزیر اعظم سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے“۔انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھی بیک وقت دو کشتیوں میں نہیں سوار ہو سکتے۔
زہری کو ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب خود انہی کی پارٹی کے کچھ اراکین نے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ واپسی کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے۔میرے وزیر اعظم کےساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n dissidents opposition lawmakers refuse to meet pm abbasi during quetta visit in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply