باغی پی ایم ایل این اور آزاد امیدواروں نے بلوچستان عوامی پارٹی تشکیل دی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل ۔این) کے باغی اور آزاد امیدواروں نے باہم اتحاد کر کے ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ تشکیل دینے کا اعلان کر دیا۔
جمعرات کو وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ قائد کے سابق نظریہ ساز سعید احمد ہاشمی نے نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔
سنیر انوار الحق ککڑ، سابق صوبائی وزراءفائق جمالی، میر سلیم کھوسہ اور دیگر لیڈران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ذی اثر و بارسوخ شخصیات بشمول جام کمال خان، جان محمد خان جمالی، نواب ذوالفقار علی مگسی اور سردار محمد صالح بھوٹانی بھی نئی پارٹی میں شامل ہیں۔
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو بھی پارٹی کے رکن ہیں۔اس پارٹی کو حال ہی میں سنیٹ الیکشن میں منتخب ہونے والے چھ آزاد امیدواروں بشمول صادق سنجرائی کی حمایت حاصل ہے۔سنیٹر ککڑ نے کہا کہ ہم2018کے انتخابات میںاپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n dissidents independents launch balochistan awami party in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply