انتخابی دھاندلیاں نہ روکی گئیں تو میرے لیے عوامی سیلاب روکنا مشکل ہوجائے گا:شہباز شریف

ملتان : پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف نے دعویٰ کیاہے کہ باوجود اس کے کہ ان کی پارٹی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے 25جولائی کو مسلم لیگ کی نمایاں کامیابی کے بوجھ سے یہ دیوار زمین بوس ہو جائے گی۔

ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز نے انتباہ دیا کہ اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان قبل از پولنگ اور پلنگ والے دن ہونے والی دھاندلیوں پر قابو نہ پایا تو ان کے لیے عوام کا سیلاب روکنا مشکل ہو جائے گا۔شہباز نے نہایت جذباتی انداز میں کہا کہ وہ ووٹ کے احترام میں اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہ کریںگے۔

یہ وہ نعرہ ہے جو پنامہ گیٹ کیس میں نااہل قرار دیے جانے کے وقت سے ہی نواز شریف لگا رہے تھے۔حنیف عباسی کی سزا کو خارج کرتے ہوئے شہباز نے کہا کہ جس انداز میں فیصلہ کیا گیا وہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عباسی کو اس لیے نااہل قرار دیا گیا کیونکہ وہ این اے60-میں شیخ رشید سے کہیں آگے تھے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں پولنگ ملتوی کرنا اگرچہ خوش آئند اقدام ہے تاہم سوال پھر بھی تشنہ رہ جاتا ہے کہ آخر عدالتی فیصلہ کا اعلان پولنگ سے عین تین روز قبل ہی کیوں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو سپریم کورٹ اور ایف آئی اے نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کیس میں الیکشن لڑنے کے لیے کافی وقت دیا لیکن دوسری جانب عباسی کو عدالت کی مقررہ تاریخ سے پہلے ہی سزا سنادی گئی۔

انہوں نے نواز شریف کے حق میں نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ انہوں نے نواز سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان کو بنانے میں ان کی مدد کریں اور انہوں نے اس ضمن میں ان سے وعدہ کیا ہے۔ شہباز نے یہ بھی کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ انکی دعائیں پاکستان اور شریف کنبہ کے ساتھ ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pml n being pushed to the wall says shahbaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply