وزیر اعظم خاقان نے اسحاق ڈار کو برطرف کر کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چارج خودسنبھال لیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے جاری کیے ایک نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو وزیر مالیات اسحاق ڈار کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیرمین کے عہدے سے ہٹاکر کمیٹی کا چارج سنبھال لیا۔نو ٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈار کی برطرفی کے بعد نو منتخب وزیر اعظم کمیٹی کے چیرمین کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
البتہ ڈار کمیٹی کے رکن کے طور پر کام کرتے رہیں گے اور خاقان کی عدم موجودگی میں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مزید پانچ وزارتوں ریلویز، توانائی، رابطہ ، اعداد و شمار ،آبی وسائل اور نجکاری کو شامل کر دیا گیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیرمین شپ سے ڈار کی برطرفی یکم اگست کو عباسی کے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد لیے گئے اہم فیصلوں میں سے ایک ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm takes charge of ecc after removing ishaq dar as chairman in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply