سینیٹ چیرمین کا الیکشن شکوک و شبہات کے گھیرے میں: نواز شریف

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم میاںمحمدنواز شریف نے بلوچستان کی سیاست میں حالیہ مشتبہ تبدیلیوں اور سینیٹ چیرمین کے انتخاب پر شکو ک و شبہات کا اظہار کیا۔ انہون نے اس ضمن میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ وہ ان مشکوک معاملات کا سنجیدہ نوٹس لیں۔
اپنے اور اپنے گھر والوں کے خلاف بدعنوانی کے معاملات کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انہیں اندرکیا کھچڑی پکی ہے اس کا توعلم نہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے شریک چیرمین آصف علی زرداری جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ شرمناک ہے۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیرمین عمران خان سے بھی کہا کہ وہ اعلان کریں کہ ان کی پارٹی نے سینیٹ کے حالیہ چیرمین الیکشن میں پی پی پی امیدوار کو وو ٹ نہیں دیا۔انہوں نے عمران خان کے الیکشن سے پہلے کیے گئے اس دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہ وہ کبھی بھی زرداری کے ساتھ نہٰں جائیں گے، مزید کہا کہ سیاستدانوںکے کچھ اصول ہونے چاہئیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm should take notice of suspicious activities in balochistan says nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply