وزیر اعظم کو چیف جسٹس سے اپنی ملاقات کی وضاحت کرنی چاہئے: نواز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہبر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپنی ملاقات کی وضاحت کرنی چاہیے۔
احتساب عدالت میں پیش ہونے سے قبل جسٹس نثار کے اس مبینہ ریمارکس کے حوالے سے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک فریادی سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دے رہا ہے ، کیے گئے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بہتر تویہی ہوگا کہ مسٹر عباسی پورے معاملہ کی تفصیل خود ہی بتائیں۔
یہ معلوم کیے جانے پرکہ کیا عباسی نے چیف جسٹس سے ملاقات کرنے سے پہلے ان سے مشاورت کی تھی یا انہیں مطلع کیا تھایا انہوںنے بالا ہی بالا اس ملاقات کا فیصلہ کر لیا،نواز شریف نے کہا کہ یہ ملاقات ان کے علم میں نہیں تھی۔لیکن وہ جلد ہی اس معاملہ پر وزیر اعظم سے آئندہ ملاقات میں بات کریں گے۔چیف جسٹس کے ریماعرکس کے بارے میں پیایم ایل این کے رہبر اعظم نے کہا کہ اس قسم کے الفاظ چیف جسٹس کو نہیں استعمال کرنے چاہئے تھے۔

Title: pm should explain his meeting with cjp nawaz | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply