نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد:سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جمعرات کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں،جس کا آغاز جمعرات کو قازقستان میں ہوگا، پاکستان کو تنظیم کی مکمل رکنیت دی جائی گی ۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا دہشت گردی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جس سے پاکستان کو بہت جلد نجات حاصل کرنی ہوگا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے لیے ایک پاک مشن کی حیثیت رکھتا ہے۔
سیکرٹری خارجہ نے کشمیر کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف بین الاقوامی فارموں پر بھی آواز اٹھائیں گے اور بے گناہ کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھاتے رہے ہیں مگر انڈیا توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر حملہ کر دیتا ہے۔ انہون نے مزید کہا کہ دونوںملکوں کے درمیان عداوت برقرار رہنے سے دونوں ملکوں کے عوام کا کوئی بھلا نہیں ہونے والا۔
اور نہ ہی یہ عوام کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو خطہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر بیٹھنا چاہیے ۔لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتا جب تک کہ خطہ میں امن و استحکام نہ قائم ہو جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm sharif to represent pakistan in sco summit in kazakhstan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply