دہشت گردی سے مشترکہ طور پر لڑنے کے لیے خاقان عباسی اور اشرف غنی متفق

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے اور دونوں ممالک کو خطہ کی سلامتی و استحکام کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران کہی۔ جس پر مسٹر غنی نے بھی اتفاق ظاہر کیا ۔ اشرف غنی نے مسٹر خاقان کو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے کی مبارکباد دینے تیلی فون کیا تھا۔ انہوں نے اقتدار کی پر امن منتقلی پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ یہ پاکستان کی جمہوریت کے حق میں بہتر تھا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے مسٹر غنی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کے لئے خطرہ ہے اس لئے اس کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیکورٹی اور استحکام کے لئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور افغانستان کی اقتصادی صورت حال بہتر بنانے اور خطہ میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے بھی مل جل کر کام کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm shahid khaqan abbasi holds telephonic conversation with afghan president in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply