پاکستان نے امریکہ کے دعوے کو مسترد کر دیا

کراچی: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ ٹھکانوں کے وجود کے دعوے کو خارج کر دیا۔ جمعرات کے روز ایک غیر ملکی جریدے سے بات کرتے ہوئے عباسی نے کہا کہ دہشت گرد گروپ افغانستان میں ہیں پاکستان میں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہی ہے۔دہشت گرد افغانستان سے مسلسل حملے کر رہے ہیں۔۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے افغانستان میںدہشت گردوں کے ٹھکانوں کا بھی اتہ پتہ بتا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان نے دو بار مذاکرات میں پہل کی لیکن اس کی کوششوںکو سبوتاژکر دیا گیا۔انہوں نے ملک میں قیام امن کے لیے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو ضروری قرار دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm rejects us claims regarding presence of terrorist safe haven in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply