وزیر اعظم نواز شریف عہدے سبکدوش ہو گئے:ترجمان

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جاری پناما گیٹ مقدمہ میں شکست فاش کے بعد وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے ، جنہوں نے پیر کے روز ہی یہ کہاتھا کہ وزیر اعظم اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے ، کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد جس میں اس نے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا ہے، وزیر اعظم مستعفی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پناما گیٹ کیس کی سماعت کرنے والی پانچ ججی بنچ نے جنوری کے اوائل سے وزیر اعظم اور ان کی اولاد و دیگر رفقاءکے خلاف مقدمہ کی سماعت شروع کی تھی اور سات ماہ کے بعد 21جولائی کو سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm nawaz shrif resigns says spokeman in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply