وزیر اعظم نواز شریف نے کچھ غلط نہیں کیا: وزیر قانون ثناءاللہ

لاہور:پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ نواز مضبوطی کے ساتھ وزیر اعظم کی پشت پر کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم احتساب سے فرار اختیار نہیں کریں گے اور جہاں بھی ضرورت پڑے گی اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی عدالت کا فیصلہ منظور کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کہیں بھی کوئی خامی یا آئین کی خلاف ورزی پائی جائے گی اس پر اعتراض کیا جائے گا۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پارٹی2018میں عوامی عدالت کے فیصلہ کو بھی منظور کرے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm nawaz sharif did nothing wrong rana sanaullah in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment