نواز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا

اسلام آباد:جب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے چمپینز ٹرافی میں ہندوستان کو ہرا کر اپنی برسوں پرانی پیاس بجھائی ہے پاکستان میں حکومتی سربراہ سے لے کر فوجی سربراہ تک ہر شخص خوشی سے اتنا بے قابو ہے اور اپنی اس خوشی کا کسی نہ کسی شکل میں اظہار کرنے کو کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہ رہا۔
ہندوستان کے خلاف چمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے جیتتے ہی فوجی سربراہ کچھ اس قدر جوش میں آگئے کہ پوری ٹیم کو عمرہ کرانے کا اعلان کر دیا۔جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے ہر کھلاڑی کو دس دس لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ فوجی سربراہ کے بعد اب وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے ایک ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا ۔
وزیراعظم کی جانب سے کرکٹ ٹیم کے لئے انعام کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قومی ٹیم کی شاندار اور تاریخی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں انعام کا مستحق قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے ہندوستان کو شکست دینے کے بعد چیمپئن بن کر قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm nawaz sharif announces rs 1 crore each for players of pakistan cricket team in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply