ملک کی سیکورٹی کو سب سے بڑا خطرہ نواز شریف ہیں:عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان نے حکمراں جماعت پر اپنے زبانی حملے جاری رکھتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ ملک میں سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم فوج کو پس پشت ڈال رہے ہیں۔پی ٹی آئی نے مزیدکہا کہ ضرب عضب سے بلوچستان و کراچی تک پاکستانی فوج نے ایک کلیدی رول ادا کیا ہے۔اور پنجاب کے خونخوار چھوٹو گینگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
انہوں نے درپردہ وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اس موٹو گینگ سے نجات پانے کے لیے بھی ہمیں فوج کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔خان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے 2نومبر کے دھرنے میں اگرکوئی تیسری طاقت قدم رنجہ ہوتی ہے تو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اس کے ذمہ دار ہوںگے۔
لیکن انہون نے فوراً ہی یہ وضاحت بھی کر دی کہ پی ٹی آئی کسی تیسرے فریقہ کو مدعو کرنے کے لیے یہ دھرنا نہیں دے رہی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm nawaz is isolating army imran alleges in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply