نواز شریف اور بیٹی مریم نوازنے سپریم کورٹ میںاپنے اثاثہ جات کی دستاویزات پیش کیں

اسلام آباد:پاکستان کی سپریم کورٹ میں آج پناما گیٹ معاملے کی سماعت شروع ہونے سے پہلے وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے اپنے اثاثے کی قانونی حیثیت کے بارے میں دستاویزی ثبوت پیش کئے۔
وزیراعظم اور ان کی بیٹی کے ذریعہ پیش دستاویز 400صفحات پر مشتمل ہیں جو 2011کے بعد سے ان کی جائداد کے لین دین سے متعلق ہیں۔ سپریم کورٹ نے سبھی فریقوں کے کہا تھا کہ وہ پناما پیپرس کے بارے میں اپنے دعوے کی تصدیق سے متعلق ثبوت پیش کریں۔جسٹس آصف سعید کھوسا نے وزیراعظم کے وکیل سے خاص طورپر کہا تھا کہ وہ اپنے دعوے کے بارے میں عدالت کو مطمئن کرنے کے لئے ثبوت پیش کریں۔
پا کستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم کے خاندان کے بارے میں اپنے ثبوت پہلے ہی پیش کردئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm maryam submits assets documentary evidences before sc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply