نواز شریف نے شاہ سلمان سے ملاقات کر کے قطر سے کشیدگی دور کرنے کے لیے ثالثی کی پیش کش کی

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے درمیان رشتوں میں تلخی دور کرنے کے لیے ثالثی کی کوشش شروع کر دی۔ اس ضمن میں وہ پیر کے روز سعودی عرب کے ہنگامی دورے پر ریاض بھیپہنچے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے سعودی عرب کو پاکستان کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین و سربراہ مملکت شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود و دیگر اعلیٰ سعودی شخصیارت سے بھی ملاقات کی ۔
اس دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، اسحاق ڈار اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہشام خان بھی ہمراہ تھے۔وزیر اعظم کی اپنے وفد کے ہمراہ سعودی شاہ سے ملاقات جدہ کے رائل پیلس میں ہوئی، جبکہ اس سے قبل جدہ پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال مکہ کے گورنر فیصل بن عبدالعزیز نے کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت چھے عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے قطر سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
جس کی وجہ سے قطر کو اپنی غذائی ضروریات بھی پوری کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اور ایران ، مراکش و عمان اسےٹنوں کے حساب سے غذائی اشیاءبھیج رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے کشیدگی کم کرانے کی کوششوں سے پہلے امیر کویت بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کر چکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ان کوششوں میں کس حد تک کامیاب ہوتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm launches gulf mediation effort meets salman in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply