عمران خان نے ہندوستان کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے منگل کی سہ پہر میں دو بار اپنے ٹوئیٹر کا استعمال کر کے ایکبارپھر ہندوستان کو مذاکرات کے لیے مدعو کیا اور برصغیر کے عوام کی غربت و پسماندگی دور کرنے کے لیے امن کو بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے خطہ کو پر امن رکھنے کی پیش کش کی۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ پاکستان اور ہندستان کو کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات حل کرنے کے لیے مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اور برصغیر کے لوگوں کی غریبی اور پسماندگی دور کرنے کے لیے مذاکرات کے توسط سے اختلافات دور کیے جائیں اور دو طرفہ تجارت شروع کی جائے۔

ٹویٹوں میں وزیر اعظم خان نے اپنے دیرینہ دوست نوجوت سنگھ سدھو کی بھی مدح سرائی کی اور انہیں ”امن کا پیامبر“ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جو عناصر سدھو کی مذمت کر رہے ہیں در اصل وہ بر صغیر میں امن کو بڑا نقصان پہنچا رہے ہیں۔جبکہ سدھو ”پیامبر امن “ ہیں اور پاکستان کے لوگوں نے انہیں زبردست پیار و محبت دیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm khan says india pakistan must dialogue resolve differences in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply