عمران خان نے سندھ میں ہندو مندر پر حملہ کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ سندھ کے خیر پور ضلع کے کنبھ علاقہ میںواقع ایک ہندو مندر پر حملہ، وہاں ایستادہ مورتیاں اور مقدس کتابوں کو نذر آتش کرنے کی واردات کی تحقیقات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

خان نے کہا کہ حکومت سندھ کو یہ مذموم واردات انجام دینے والوں کو تلاش کر کے گرفتار کیا جائے اور انہیں ان کے خلاف اس مذموم فعل پر سخت کارروائی کی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ حرکت قرآنی تعلیمات کے عین خلاف ہے۔ مقامی پولس نے اس حملے میں ملوث افراد کی تلاش میں علاقہ چھاننا شروع کر دیا۔ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ایم ایناے رمیش کمار مندر کا دورہ کرنے اور نقصان کا جائزہ لینے کے لیے سکھر کے کمشنر، خیر پور کے ڈپٹی کمشنر اور سکھر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے ہمراہ کنبھ پہنچے ۔

انہوں نے کنبھ میں مقامی ہندو برادری کے لوگوںسے بھی بات کی اور حادثہ کی تفصیل معلوم کیں۔سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کل پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی جے پرکاش اکرانی سے مندر پر حملہ کی اطلاع ملنے پر مندر کی بے حرمتی کا سخت نوٹس لیا ۔

گورنر ہاو¿س سے جاری بیان میںکہا گیا کہ اس قسم کی وارداتیں صوبہ میں فرقہ وارانہ اور مذہبی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا ایک جزو ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور سلامتی کویقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کر رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm khan orders probe into attack on khairpur hindu temple in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment