فوجی سربراہ جنرل باجوا نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوانے یہاں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔جنرل باجوہ نے پیر کے روز عمران خان سے ملاقات کے دوران انہیں ملک کا 22واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جنرل باجوااور عمران خان نے اس ملاقات کے دوران ملک کی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔عمران کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک کی اعلیٰ سیاسی و فوجی قیادت کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

عمران خان اور جنرل باجوا نے خطہ میں پائیدار امن و استحکام کوم یقینی بنانے کے اقدامات کرتے رہنے کا مصمم عزم کیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس وقت عمران خان وارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لے رہے تھے جنرل قمر جاوید فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ میں اپنی قیام گاہ سے منیٰ روانہ ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm khan and army chief bajwa vow in first meeting to work for long lasting peace in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply