وزیر اعظم نواز شریف نے چترال سرنگ پراجکٹ کا افتتاح کیا

چترال:وزیر اعظم نواز شریف نے 8.5 کلو میٹر طویل لواری ٹنل پراجکٹکا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لواری ٹنل پراجکٹ کی تکمیل پر نہایت مسرت ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ایک روز وہ چترال کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے مقام پر لائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر 1974 میں اس منصوبے پر کام شروع ہو جاتا تو یہ 1980 تک مکمل ہوچکا ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا یہاں ہماری حکومت نہیں یہاں ان کی حکومت ہے جو انتخابات سے پہلے کہتے تھے کہ نیا پاکستان بنائیں گے لیکن خیبر پختونخوا میں بھی ہم ہی کام کر رہے ہیں۔لواری ٹنل کے ساتھ 1.9 کلومیٹر کی دوسری ٹنل بھی تعمیر کی گئی ہے، جبکہ ٹنل کے دونوں اطراف 35 کلومیٹر رسائی سڑکوں کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔
اس ٹنل کو تقریباً 25 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ ٹنل کی تکمیل سے پشاور اور چترال کے درمیان مسافت 14 گھنٹے سے کم ہوکر 7 گھنٹے رہ گئی ہے۔ لواری ٹنل کی تعمیر کا کام2005 میں پروزی مشرف کے دور اقتدار میںشروع کیا گیا تھا۔ لیکن فنڈ کی قلت اور ڈیزائن میں تبدیلی اور سیکورٹی اسباب کے باعث اس پر کام نہ ہو سکا۔ گزشتہ کئی سالوں میں اس منصوبے پر کام جاری نہ رہ سکا تھا ۔تاہم نواز شریف نے 2013 میں حکومت سنبھالتے ہی اس منصوبے پر خصوصی توجہ دی اور اس منصوبے کو مکمل کر دیا۔لواری ٹنل کی تعمیر چترال کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm inaugurates lowari tunnel project in chitral in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply