عمران خان کی پالیسیوں نے پاکستان کی اقتصادیات میں نئی روح پھونک دی: ملیحہ لودھی

نیو یارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اقتصادی پالیسی 2030کے عالمی ترقیاتی ایجنڈا سے مطابقت رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی دوسری کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ایلچی نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں نے اقتصادیات میںنئی روح پھونکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کے فروغ،پائیدار اور قابل برداشت توانائی،آبی ذرائع کے پائیدار استعمال، ہریالی و شجر کاری یقینی بنانا،حکمرانی کے ڈھانچہ میں اصلاح، احتساب سخت کرنا،اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں خوشگوار تبدیلی لانا وزیر اعظم کی اولیں اور اہم ترین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ملک کو درپیش پانی کے مسائل کے حوالے سے ملیحہ نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں ایک قومی آبی پالیسی وضع کی ہے جس میں آبی مسائل دور کرنے کے لیے جامع منصوبہ شامل ہے۔

جس میں وسیع پیمانے پر پراجکٹ چلا کر پانی کےذخیرے میں اضافہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔انہوں نے کہا لوٹی ہوئی دولت کو پاکستان واپس لانا بھی وزیر اعظم کے ایجنڈے میں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm imrans policies have revived the economy maleeha lodhi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply