عمران خان نے امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے نریند مودی کو مکتوب ارسال کیا

نئی دہلی: پاکستان کے وزیر اعظم عمران نیازی خان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر اور اہمیت کی حامل ہے کہ مسٹر خان نے مکتوب میں اس خواہش کا بھی اظہارکیا ہے کہ وہ چاہتے ہیںکہ اس ماہ کے اواخر میں نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران فرصت کے اوقات میں ہندوستان اور پاکستا ن کے بالترتیب وزیر خارجہ سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات کو پروگرام طے پایا جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو کشمیر سمیت معرض التوا میں پڑے تمام بڑے تنازعات کا تصفیہ کرنے کی جانب پیش رفت کرنی چاہیے۔

مسٹر خان کا یہ مکتوب دونوں ملکوں کے درمیان بامعنی اور تعمیری مذاکرات شروع کرنے کے لیے مسٹر مودی کی اس پہل کا جواب ہے جومودی نے مسٹر خان کی اس پہلی تقریرکے بعد کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تعلقات معمول پر لانے کے لیے ہندوستان کے ایک قدم کے جواب میں پاکستان دو قدم بڑھائے گا۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم مودی نے عمران خان کو ایک مکتوب ارسال کر کے انہیں وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے کی بھی مبارکباد دی تھی۔واضح ہو کہ 2015 میں اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں سشما سوراج کی شرکت کے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان میں کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm imran writes to modi calls for resumption of dialogue in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply