عمران خان نے ایس سی او سربراہ کانفرنس میں پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے نہایت پرکشش مقام بتایا

بشکیک: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے پاکستان ایک نہایت پر کشش اور سود مند مقام ہے۔

انہوں نے کرغستان کے دارالخلافہ بشکیک میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے19ویںسربراہ اجلاس سے جمعہ کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف سرمایہ لگانے کے لیے بہترین مقام ہے بلکہ وسائل سے بھرپور ایک بڑی منڈی ہے۔

ایس سی او ممالک کے سربراہان مملکت و ریاست سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا یک کثیر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جو نہ صرف بھرپور توانائی کے حامل ہیں بلکہ ان میں تخلیقی صلاحیتیں بھی بدرجہ اتم موجود ہیں۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا ہمیں دستیاب قدرتی صلاحیتوں میں ہنرمند انسانی وسائل کا بھی ایک بڑا ذخیرہ شامل ہے جو وسیع زراعی زمین، سیاحت کے میدان میں دلفریب مقامات، متنوع معدنی دولت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک نہایت ترقی یافتہ اور منظم بنیادی ڈھانچہ پر مشتمل ہے۔

عمران نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) صدر شی کی وسیع النظر و دور اندیشانہ ایک پٹی ایک سڑک منصوبہ کاپراجکٹ ہے جو بہت جلد ثمر آور ہو جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm imran tells sco heads of state in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.