عمران خان نے عمرہ کیااور قوم و ملک کی خوشحالی کی دعا کی

مکہ : وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو عمرے کی ادائیگی کی ۔عمرے کی ادائیگی کے دوران طواف اور سعی کے دوران ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ساتھ ساتھ رہیں۔

عمران خان کو، جو سعودی عرب کے دوروزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں،کعبہ کے اندر داخل ونے کا نادر موقع بھی ملا کیونکہ کعبہ کے دروازے ان کے لے خاص طور پر کھولے گئے تھے۔

عمرے کے دوران وزیر اعظم نے ملک کے استحکام و خوشحالی کی گڑگڑا کر دعائیں کیں۔

وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیزآ ل سعود اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود(ایم بی ایس) سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ تخریبی کارروائیوں سے نمٹنے میں پاکستان سعودی عرب سے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر تعاون کرے گا۔

ایم بی ایس کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستانی کشمیر کے خصوصی درجہ کے خاتمہ کے بعد کشمیر کی صورت حال اور کشمیریوں پر زیادتیوں کا ذکر کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm imran performs umrah prays for countrys prosperity in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.