وزیر اعظم عمران خان نے مغوی ایس پی داور کے قتل کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خیبر پختون خوا کے مغوی پولس سپرنٹنڈنٹ طاہر خان داورکے قتل کی فوری تحقیقات کے احکام جاری کر دیے۔

ٹوئیٹر کے توسط سے وزیر اعظم خان نے کہا کہ ”پولس سپرنٹنڈنٹ طاہر خان داور کے قتل کی دلخراش خبر سننے کے بعد خیبر پختون خوا حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس قتل کی فوری تفتیش کے لیے اسلام آباد پولس سے تعاون کرے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کو تحقیقات کی نگرانی کر نے اور رپورٹ تیار کرنے کہا گیا ہے۔ایس پی داور کی لاش، جنہیں پشاور پولس (دیہی)کے سربراہ تھے ،26اکتوبر کو اسلام آباد کے جی4/10-سے اغو اکر لیا گیاتھا،افغان صوبہ ننگر ہار کے ایک دور افتادہ علاقہ میں پڑی پائی گئی تھی۔

خارجہ دفتر نے بدھ کے روز کہا تھا کہ افغان حکام نے بھی اس کی تصدیق کی کہ ننگر ہار میں جو مسخ شدہ لاش پائی گئی ہے وہ بلا شبہ داور کی ہے ۔ جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آفریدی نے اس معاملہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم نے ایس پی کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایس پی کے قتل کے حوالے سے خیبر پختون خوا کے انسپکٹر جنرل ، خیبر پختون خوا کی وزیر اعلیٰ اور اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل کو فوری اور مکمل انکوائری رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm imran khan orders immediate inquiry into sp dawars murder in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment