عمران خان جو ہتھکنڈے چاہے استعمال کر لے شریف خاندان گھٹنے نہیں ٹیکے گا:شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف نے اپنی بھتیجی و پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی نائب صدر مریم نواز اور اپنے بھتیجے یوسف عباس کی قومی احتساب بیوروں کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ حزب اختلاف کو دیوار سے لگادینا چاہتی ہے ۔

قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے شہباز نے اپنے اس الزام کا اعادہ کیاکہ حکومت اور قومی احتساب بیورو میں ساز باز ہے ۔

انہوں نے اس پر افسوس کا اظہارکیا کہ مریم کو اس کے والد اور بچوں کے سامنے گرفتار کیا گیا۔شہباز نے کہا کہ ہمارے ساتھ یہ کوئی پہلی بار ناانصافی نہیں ہو ئی ہے ۔

ایسے مظالم سہتے سہتے ہمارے بال سفید ہو گئے ہیں۔اگر عمران خان یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں ناانصافی اور ظلم ڈھا کر خوفزدہ کر دے گا اور نواز شریف اور اس کے کنبہ کو سرنگوں کرنے پر مجبور کر دے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔

اسمبلی میں شور و غل کے درمیان اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئےشہباز نے کہا کہ جموں و کشمیر کو اس کے خصوصی درجے سے محروم کرنے کے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلہ کے خلاف جب حزب اختلاف کی جماعتوں نے متحد ہونے کا فیصلہ کیاتو عمران خان حکومت نے مریم نواز کو گرفتار کر کے اتحاد پر کاری ضرب لگائی۔

اور مریم کی گرفتاری در اصل کشمیر واقعہ، زوال پذیر اقتصادیات اور ادویات کی بڑھتی قیمتوں کی جانب سے عوام کی توجہ بھٹکانے کے لیے کی گئی ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm imran is deluded if he thinks he can scare sharif family says shehbaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.