وزیر اعظم عمران خان فوجی سربراہ اور آئی ایس آئی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ دورہ امریکہ پر روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان تین روزہ دورہ امریکہ پر روانہ ہو گئے۔ وہ ہفتہ کی صبح قطر ایرویز کی پرواز سے امریکہ روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ امریکی وقت کے مطابق شام میں واشنگٹن پہنچ کر شہر کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع پاکستانی سفیر متعین امریکہ کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔

قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں قیام کے دوران قطر ایر ویز کے سی ای او اکبر البکر وزیر اعظم کی میزبانی کریں گے۔ کمرشیل قطر ایر ویز کی پرواز سے جانے کے وزیر اعظم کے فیصلہ کوعوام کی دولت بچانے کے قدام سے تعبیر کیاجا رہا ہے۔

حکومت نے بارہا یہی وعدہ کیا تھا کہ اس دورے سے سرکاری خزانے کا صرف 60ہزار ڈالر خرچ ہوگا جبکہ ماضی میں ایسے دوروں پر جانے والے وزراءاعظم پر جو اخراجات ہوتے تھے وہ اس سے کئی گنا زیادہ ہوا کرتے تھے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا اور انٹرسروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل بھی گئے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی صدر سے قائٹ ہاو¿س میں ملاقات کرنے کے لیے امریکہ جانے والے کسی وزیراعظم کے ہمراہ ملک کے دو اعلیٰ جنرل گئے ہیں۔

جنرل باجوا پنٹاگون کے دوے کے دوران امریکہ کے وزیر دفاع پیٹرک ایم شنہان ، جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے نئے چیرمین جنرل مارک میلی اور دیگر سینیئر فوجی افسران سے ملاقات کریں گے۔

امریکہ کی سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے ذریعہ جمعرات کو اپنے تقرر کی توثیق کیے جانے کے بعد جنرل میلی پہلی بار کسی غیر ملکی فوجی سربراہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm imran departs for 3 day us trip on commercial qatar airways flight in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.