وزیر اعظم عمران خان کا جمعہ کو مظفر آباد میں ایک” بڑا جلسہ“ کرنے کا اعلان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ ہندوستانی کشمیر کی صورت حال سے دنیا کو واقف کرانے اور کشمیریوں کو یہ بتانے کے لیے کہ پورا پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے 13ستمبر بروز جمعہ مظفر آباد میں ایک ”بڑا جلسہ“ کر رہے ہیں۔حکومت ہند نے 5اگست کو جب سے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370اور 35اے حذف کی ہے اور کرفیو نافذ کیا ہے اسی وقت سے عمران خان متنازعہ خطہ میں پیدا صورت حال سے متواتر تشویش کا اظہار کر ہے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے30اگست سے ہر جمعہ کو نماز سے قبل 12تا12.30 نصف گھنٹے کے لیے سڑک پر جمع ہوا کریں گے۔ مظفر آباد میں ایک بڑا جلسہ کر نے کے حوالے سے عمران خان کا اعلان ہندوستانی کشمیر میں حقوق انسانی کی صورت حال پر اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل میں پاکستان کے ذریعہ 50سے زائد ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کرنے کے ایک روز بعد کیاگیا ہے۔کونسل کے صدر سے خطاب کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی کشمیر میں حقوق انسانی اور انسانیت کی، خاص طور پر ہندستان کے5اگست کے اقدام کے بعد، بگڑتی صورت حال پر ہیومن رائٹس کونسل اور حقوق انسانی کی تنظیموں کی جانب سے فوری توجہ دیے جانے کی متقاضی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm imran announces big jalsa in muzaffarabad on friday in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.