وزیر اعظم عمران خان کوپی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیسوں میں حاضری سے مستقل استثنیٰ حاصل

اسلام آباد: ایک انسداد دہشت گردی عدالت ( اے ٹی ایس) نے منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کو 2014میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملوں کے حوالے سے دائر مقدمات میں شخصی طور پر عدالت میں حاضر ہونے سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔

اے ٹی ایس نے عدالت میں ذاتی طور پر حاضری سے مستثنیٰ کیے جانے کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر خزانہ اسد عمر، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لیڈر جہانگیر ترین اور دیگر پارٹی لیڈروں کی درخواست بھی منظور کر لی۔

اے ٹی سی جج سید کوثر عباس زیدی نے ان مقدمات میں ماخوذ تمام ملزموں کو عدالت میں طلب کیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان ان کی جانب سے اے ٹی سی جج کے سامنے پیش ہوئے اور وزیر اعظم کو کیس کی سماعت سے مستقل استثنیٰ دینے کی درخواست کی۔ اعوان نے دلیل دی کہ اگر کسی کیس میں ملزمان کی تعداد ایک سے زائد ہو تو مشتبہ ہائے کو حاضری سے استثنیٰ مل سکتا ہے ۔

جس پر پرازیکیوٹر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دینے کے حوالے سے ہمارے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو ہدایت کی تھی کہ 2014کے دھرنے کے دوران انسدا د دہشت گردی قانون( اے ٹی اے) کے تحت پارٹی لیڈروں کے خلاف درج مقدمات میں بری کرنے اپیلیں داخل کرے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm granted permanent exemption from appearance in ptv parliament attack cases in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply