نواز شریف نے کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی بہیمانہ کارروائی کی مذمت کی

اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے علاقائی سلامتی خاص طور پر کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیے لیے طلب کیے گئے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہندوستانی فورسز کی کشمیری عوا م کے خلاف بہیمانہ کارروائی کی مذمت کی۔
اس اجلاس میں ،جس میں خارجہ دفتر نے کشمیر اور افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے حالات گوش گذار کیے،فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔پی ایم ہاؤس سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ گذشتہ 8جولائی کو ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد پھوٹ پڑنے والے تشدد اور ریاست میں امن و قانون کی مجموعی صورت حال پر اجلاس میں بیک آواز تشویش اور پر امن احتجاجیوں پر لاٹھی گولیوں کی بارش کی زبردست مذمت کی گئی۔
وزیر اعظم شریف نے کہا کہ بے قصور اور نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کاکوئی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا یہ کہنا کہ کشمیر کی صورت حال ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے حقیقت سے پرے ،قانونی اعتبار سے نہایت کمزوراور بین الاقوامی و اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے عین منافی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm condemns brutal oppression of indian forces in top security meeting on kashmir in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply