وزیر اعظم عباسی اور فوجی سربراہ جنرل باجوہ سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اورپاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کئی کلیدی مذہبی امور پر تبادلہ خیال کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ ان دونوں کے ہمراہ وزیر خارجہ خوا جہ آصف بھی گئے ہیں۔
یہ تینوں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ مملکت کے کئی دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کر کے علاقائی صورت حال اور دہشت گردی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
بعد ازاں سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی دوطرفہ امور پرہونے والے اہم اجلاس میں تینوں رہنما شرکت کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں 41 ممالک کے وزرائے دفاع، سفرا اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کر رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm coas leave for saudi arabia to discuss key issues in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply