وزیر اعظم شاہد خاقان کو پی ایم ہاؤس پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد: ملک کے عبوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جمعرات کے روز اسلام آباد میں پرائم منسٹر ہاؤس میں مسلح افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔گارڈ آف آنر تقریب کے بعد عباسی نے ملک کے وزیر اعظم کے طور پر باقاعدہ چارج لے لیا۔واضح رہے کہ منگل کے روز قومی اسمبلی میں221ووٹ پاکر الیکشن جیتنے کے بعد عباسی کی اسی روز وزیر اعظم کے طور پر حلف برداری ہو گئی تھی۔
الیکشن جیتنے کے فوراً بعد قومی اسمبلی کے ایوان زیریں سے خطاب کرتے ہوئے خاقان عباسی نے کہا تھا کہ وہ تمام اراکین اسمبلی سے خواہ انہوں نے انہیں ووٹ دیا ہو یا نہ دیا ہوجمہوری طریقہ کار پر عمل پیرا رہنے کے لیے اظہار تشکر کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستانی عوام کے مشکور ہیں اور عوام کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ممنون ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm abbasi presented guard of honour at prime minister house in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply