وزیر اعظم خاقان عباسی گلف شیلڈ پریڈ میں شرکت کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کی قیادت میں اسکی اور اس کے 24حلیف ممالک کی بری ،بحری و فضائی افواج کی گلف شیلڈ پریڈ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے بعدپاکستان واپس آگئے۔
اس پریڈ میں، جو کم و بیش ایک ماہ تک جاری رہی جن24ممالک نے حصہ لیا ان میں میزبان سعودی عرب کے علاوہ پاکستان ، امریکہ، یو کے ، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر ، کویت، مصر، اردن، موریطانیہ، ملیشیا، چاڈ، جیبوتی، نائجیر، کیمرون، افغانستان، عمان ، گیانا، ترکی اور برکینا فاسو شامل ہیں۔ اس پریڈ میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ،لیا اور مختلف قسم کی مشقوں کا مظاہرہ کر کے اپنی موجودگی کا احسا س دلانے کے ساتھ ساتھ اپنی اپنے پائلٹوں کی مہارت اورلیاقت و قابلیت کا مظاہرہ کیا ۔
سعودی عرب میں دو روزہ قیام کے دوران وزیر اعظم اور ان کے وفد نے مملکت کے مشرقی شہر الجبیل میں پریڈ کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے کے علاوہ خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے بھی ملاقات کی۔ شاہ سلمان نے وفد کا پر تپاک استقبال کیا ۔
وزیر اعظم اور ان کے وفد نے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے بھی ملاقات کی ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خرم دستگیر، فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفتننٹ جنرل نوید مختار بھی تھے۔

Title: pm abbasi coas meet saudi king attend war games | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply