وزیر اعظم نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کو مستعفی ہو جانے کا مشورہ دیا

کوئٹہ: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری کو مشورہ دیا ہے صوبائی اسمبلی میںآج منگل کے روز پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کی روشنی میں مستعفی ہو جائیں۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ وزیر اعظم نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران زمینی صورت حال کا تجزیہ کرنے کے بعد صوبہ میںسیاسی صورت حال پر کنٹرول رکھنے کے لیے یہ فیصلہ لیا۔
وزیر اعظم نے اس پورے معاملہ میں صوبائی پارٹی کے قانون سازوں کے رول کا بھی نوٹس لیا۔لیکن دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے ترجمان جان اچک زئی نے ان رپورٹوں کی تردید کی اور کہا کہ زہری استعفیٰ نہیں دیںگے بلکہ ایوان میں موجود رہ کر تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔
اسی دوران بلوچستان حزب اختلاف رہنما مولانا واسع نے کہا کہ بہتر یہیہو گا کہ وزیر اعلیٰ وزیر اعظم کے مشورے کو قبول کر لیں اور مستعفی ہو جائیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm abbasi advises balochistan cm to resign sources in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply