نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کے لیے شہباز شریف کی عدالت سے درخواست

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے اپنے بھائی و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی، جوچودھری شوگر ملز کیس سمیت کئی معاملات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، طبی بنیاد پرضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے داخل کی گئی درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے نواز شریف کا علاج کر رہے طبی بورڈ سے رپورٹ مانگ لی ہے علاوہ ازیں شہباز کی پٹیشن پر قومی احتساب بیورو سے بھی جواب مانگا ہے۔

نواز شریف کی بیٹی اور پی ایم ایل این کی نائب صدر مریم نواز نے بھی، جو خود بھی اسی کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، انسانی بنیادوں پر ضمانت پر اپنی رہائی کے لیے درخواست داخل کی ہے ۔جسٹس علی باقر نجافی اورجسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے قومی احتساب بیورو کو اس عذرداری پر جواب داخل کرنے کہا ہے۔

شریف خاندان کی قانونی ٹیم نے یہ عذر داریاںداخل کر کے معاملہ کی نزاکت بتائی اور ان کے اسی روز نپٹارے کی استدعا کی۔سماعت شروع کرنے سے پہلے بنچ نے شہباز شریف کی عذر داری کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھایا اور وکیل سے استفسار کیا کہ نواز شریف خود کیوں عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔

جس پر ان کے وکیل نے کہا کہ مسٹر شریف سخت علیل ہیں اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت اس قابل نہیں ہے کہ وہ مختار نامہ پر دستخط کرنے کے لیے خود آسکیں۔علاوہ ازیں وکیل دفاع نے کئی ایسے فیصلوں کی مثال دی جس میں ملزموں کی گرفتاری کے خلاف ان کے قریبی گھر والوں کی درخواستوں پر فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔لیکن بنچ نے کہا کہ وکیل نے کو کیس بنایا ہے وہ غیر قانونی گرفتاری کا ہے جبکہ اس کیس میں بیورو نے ملزم کو قانونی طور پر حراست میں لیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pleas seeking bail for nawaz maryam in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.